وزیراعظم کا شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم،ذمہ داروں کا تعین کرنے اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے بڑے برن سینٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے چار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے