ملکی معیشت میں بہت جلد بدلاؤ دیکھ رہے ہیں : مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت میں جلد بدلاؤ کی امید ظاہر کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا اور اپریل کا خسارہ 9 ماہ کے اوسط خسارے کا آدھا ہے جو اچھا اشارہ ہے جب کہ یہ بیرونی استحکام کے لیے بھی بہت اچھا اشارہ ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےمثبت مذاکرات جاری ہیں اور ملکی معیشت میں بہت جلد بدلاؤ دیکھ رہے ہیں۔