جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قیمتی قومی اثاثے ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،میر جان محمد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کئی دنوں کے بعد نہ بجھانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ شیرانی کو صورتحال پر فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہاکہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قیمتی قومی اثاثے ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،ڈسٹرکٹ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہاکہ جنگلات کو تباہی سے بچانے اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انٹرنیشنل ادارے تعاون فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے