بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26مئی کوبلانے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سمری ارسال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26مئی کوبلانے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سمری ارسال کرد ی گئی۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسمبلی جمعہ کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 26مئی کو اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے سمری محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے اسمبلی کے مجوزہ اجلاس کی سمری وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے بھجوائی گئی ہے سمری محکمہ قانون سے وزیراعلیٰ اور اس کے بعد قائم مقام گورنر کو بھیجی جائیگی جو اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے