کیسکونے مجموعی طورپر14غیرقانونی ٹرانسفارمرزاْتارکر قبضے میں لئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مختلف سرکلزمیں غیرقانونی برقی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے سپیزنڈسب ڈویژن کے تحت غیر قانونی ٹرانسفارمرکیخلا ف کارروائی عمل میں لائی گئی اور 11کے وی محمد حسنی،کمبیلااور سگارفیڈروں پر کارروائی کرتے ہوئے 6غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ اس دوران ایک زرعی نادہندہ کے ٹرانسفارمربھی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے۔ اسی طرح کیسکوکرانی سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی بجلی چوروں کے خلاف مغربی بائی پاس کے علاقے کلی خلی میں کارروائی کی جس کے دوران کیسکوٹیم نے 3ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جو کہ غیر قانونی طورپرایک چاردیواری کے بند جگہ میں نصب کئے گئے تھے جیہاں سے مختلف لوگوں کو زیرزمین غیرقانونی طورپر کنکشنز فراہم کررہے تھے۔کیسکوٹیم نے مذکورہ صارف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُسے 6لاکھ روپے جرمانہ کردیا جسے صارف نے جمع بھی کرادیا۔ اس کے علاوہ کیسکو پشین سرکل کے تحت یارو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی غیرقانونی برقی کنکشنز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کیسکویارو سب ڈویژن کی ٹیم نے مقامی پولیس ٹیم کے ہمراہ یاروکے علاقہ میں مشترکہ کاروائی کی اور اس دوران 7غیرقانونی زرعی ٹرانسفارمرزاْتار قبضے میں لیئے گئے۔ بعد ازاں اُن غیر قانونی ٹرانسفارمر ز کو ایم آر این کر کے کیسکواسٹورمیں جمع کرادیئے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرمیں غیر قانونی برقی کنکشنز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے غیر قانونی کنکشز اور کنڈے فورا ہٹا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے