کوئٹہ،کلی برات میں گھر کے اندر دھماکہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علا قے میں گھر میں دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں واقعہ عبداللہ جان کالونی میں عبدالکریم نامی شخص کے گھر میں زوداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گر گئی دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اورملبے تلے سے ایک شخص کی نعش اورایک زخمی کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے