ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزیدہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد نئے مریضوں کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزیدہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد نئے مریضوں کی تصدیق ایک مریض جاں بحق،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزید 322افراد میں ہیضے،ملیریا، اسہال کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا اعداد و شمار کے مطابق پیر کوہ میں اب تک 3063افراد ہیضے، ملیریا، اسہال کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 7افراد کی اموات ہوئی ہیں اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 921افراد میں ہیضے کے تصدیق ہوئی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5افراد میں ہیضہ کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا، رپورٹ کے مطابق پیر کوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں گزشتہ روز پیر کوہ کے54علاقوں میں 56پاؤزرز کے ذریعے ساڑھے تین لاکھ لیٹر پانی کی فراہمی کا عمل جاری رہا جبکہ علاقے کو پانی کی فراہمی کے لئے کی جانے والی بورنگ 600فٹ تک کرلی گئی ہے ساتھ ہی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جلد ہی دو نئے بورکی کھدائی کا کام شروع کرلیا جائیگا ۔