وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کا گوادر میں پی سی ایس آئی آر کمپلیکس کا دورہ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز گوادر میں پی سی ایس آئی آر کمپلیکس کا دورہ کیادورے کے موقع پر پی سی ایس آئی آر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام اور اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیااس موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت 1210 ملین ہے اور تقریباً 90 فیصد اخراجات مکمل ہو چکے ہیںوفاقی وزیر کو چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے پراجیکٹ کی صورتحال بشمول طلباءکے تربیتی کورسز، تربیت کی قسم اور بلوچستان کی مقامی اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے انضمام کے بارے میں آگاہی دی وفاقی وزیر نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آسانی ہو گی انہوں نے مواصلاتی مقاصد کے لئے نیٹ ورک اور فائبر آپٹکس بچھانے کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا بعد ازاں وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے گوادر فشریز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ فائبر گلاس کشتیوں کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ اور انجن کی مرمت اور دیکھ بھال کی ورکشاپ فوری طور پر قائم کی جائے۔وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سولر پاور قائم کرنے اور پانی کی فراہمی کو صاف کرنے کے پلانٹ کے ساتھ بلاتعطل بجلی اور پانی کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر مختلف مقامات پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کے وژن کی مطابق بلوچستان خصوصاً پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ہمارے ساتھ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے اور عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے طلباءو طالبات کی ٹیکنیکل سینٹرز میں ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھی وزیراعظم کی ہدایت کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر اقدامات کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے