میرنصیب اللہ مری نے کوہلو کے طالب علموں میں رولنمبرسلپس کے تاخیر سے جاری ہونے کا نوٹس لے لیا
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ڈگری کالج کوہلو کے طالب علموں میں رولنمبر سلپس کے تاخیر سے جاری ہونے کا فوری نوٹس لیکر متعلقہ حکام کو رول نمبر سلپ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ کالج میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی کمیٹی تشکیل دی ہے جو طالب علموں کے رول نمبر سلپ جاری ہونے میں تاخیر کا جائزہ لے گی تعلیم کے شعبے میں کوتاہی برداشت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ہماری اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موجود اسکولوں تک بنیادی سہولیات فراہم کریں صوبے کے ہر ضلع اور گاوں تک تعلیم پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ وہاں کے مقامی لوگوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کیلئے آگے آئیں صوبے بھر میں ہائیر سیکنڈری کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاچکے ہیں کسی بھی سینٹر میں غفلت دیکھنے کو ملتے ہی عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور نقل کرنے والے طلباء کے خلاف بھی ضابطہ امتحانات کے مطابق کارروائی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات عوام کے دہلیز تک پہنچ رہے ہیں۔