لو رالائی پو لیس کی کارروائی دو خواتین کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے منشیات بر آمد
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لو رالائی پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے دو خواتین کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے منشیات بر آمد کر لی۔ لو رالائی پو لیس کے مطابق ڈئی آئی جی ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی کی احکامات پر منشیات کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او لورالائی گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ روڈ لورالائی نزدنمک فیکٹری مسجد کے قریب سے دو خواتین سے چرس برآمد کرلی،پو لیس کے مطابق ایک خواتین سے2کلو 300 گرام جبکہ دوسری خواتین2کلو400 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار خواتین کیخلاف تھانہ صدر میں کنٹرول آف نارکوٹکس کی ایف آئی ارز درج کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار خواتین پیشہ ور سمگلر ہیں جن کاپولیس کافی وقت سے انکی پیچھا کررہی تھی،گرفتار منشیات اسمگلر خاتوں کچلاک کوئٹہ کی رہائشی ہیں منشیات سمگلر خواتین پردے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کرتی ہے، پو لیس کے مطابق رواں سال اس وقت تک منشیات کیخلاف پولیس نے 20 سے زائد منشیات کے کیس درج کئے ہیں پولیس کے ساتھ، سی آئی اے لورالائی بھی منشیات کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔