عابد شیر علی پاکستان پہنچ گئے، لیگی کارکنوں کا استقبال

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی پاکستان پہنچ گئے، لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے استقبال کیا، کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بےحد خوشی ہے وطن واپس آیا ہوں، عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازا، پارٹی کا اٹل فیصلہ ہے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم سے کم ڈالنا ہے۔

ڈالر ایک سو پانچ روپے تھا عمران حکومت میں ایک سو نوے تک پہنچا، عمران خان کی دی ہوئی لوڈ شیڈنگ 10، 10 گھنٹے تک پہنچ گئی۔ پاکستان کے اسی لاکھ لوگوں کو بےروزرگار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے