صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کریں، روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت رورل اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کی 21 ترقیاتی اسکیمات منظور کی گئیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیمات بشمول آج کے اجلاس میں منظور اسکیمات کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری عوامی نوعیت کی ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موثر مواصلاتی نظام ہی ترقی کا ضامن ہے ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت ترقیاتی منصوبہ جات کو مکمل کیا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کی جائے تاکہ صوبہ بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری جلد ہو انہوں نے کہا کہ مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے