پارلیمانی سیکرٹریزمٹھا خان کاکڑشاہینہ کاکڑاورملک نعیم بازئی عہدے سے فارغ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز مٹھا خان کاکڑ شاہینہ کاکڑ اور ملک نعیم بازئی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی کے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کے حکم پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز مٹھا خان کاکڑ شاہینہ کاکڑ اور ملک نعیم بازئی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔