بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئرفیکلٹی ممبران کالورالائی یونیورسٹی کا دورہ

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے لئے آؤٹ ریچ پلان کے تحت لورالائی یونیورسٹی کا دورہ کیا، ٹیم کا استقبال ڈاکٹر مقصود احمد وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی نے کیا۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں انہوں نے بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔ بی ٹی ٹی این کے چیف کنسلٹنٹ، بریگیڈیئر(ر) آغا احمد گل نے بلوچستان کی تاریخ، جغرافیہ اور ملک کے لئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈال کر طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے صوبے کو درپیش کچھ بنیادی سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور ان مسائل کو سنبھالنے اور ان کو کم کرنے کے لئے پائیدار، قابل عمل پالیسی کے اختیارات تجویز کرنے میں بی ٹی ٹی این کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی ٹی ٹی این ڈاکٹر ظفر خان نے بی ٹی ٹی این کی ابتداء، وژن، مشن، بنیادی اقداراور ساختی تفصیلات بشمول اس کی اب تک کی مجموعی کامیابیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پانی کی کمی کا م کے مسئلے پر بی ٹی ٹی این کی جانب سے کی گئی تحقیق پر روشنی ڈالی، انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بی ٹی ٹی این کی تحقیق سے استفادہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے