ہمیشہ بلا رنگ ونسل قومیت کچھی کے عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور رہا ہے، میرسردارخان رند

بولان(ڈیلی گرین گوادر)سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردارخان رند نے ڈھاڈر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف وفود علاقائی معتبرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بلا رنگ ونسل قومیت کچھی کے عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور رہا ہے اقتدار ہمارے لئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتا عوام کی خدمت نصب العین ہے بلدیاتی الیکشن میں رند پینل تاریخی کامیابی سمیٹے گی سابق روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں بھرپورعوامی قوت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو شکست فاش سے دوچار کرینگے ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کبھی دعویٰ نہیں کیا جو کہا وہ کرکے دکھایا سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل نہیں کرتے یہ ہمارے مخالفین کا شیوہ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیتے ہیں عوام ان چہروں کو پہچان چکے ہیں اسلیے انکی سیاست اب کچھی میں دم توڑ چکی ہے بہکاوے اور نفرت کی سیاست کرنے والے عوام کی در پر زلیل خوار پھر رہے ہیں اس بار بھی انہیں بلدیاتی انتخابات میں عبرت ناک شکست دینگے انہوں نے کہا کہ سبز باغ کے دعویدار کس منہ سے عوام کے پاس جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں جنکے کارناموں سے عوام بخوبی واقف ہیں یہ ٹولہ مسترد ہوچکاانہوں نے کہا کہ رند پینل بھاری اکثریت میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام مسائل کو انکی دہلیز پر حل کریگی کیونکہ بلدیاتی نظام ہی سے مسائل کو عوامی دہلیز پر حل کرنا آسان ہوگیا ہے رند پینل کے بلامقابلہ منتخب عوامی نمائندے خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں انشاء اللہ پینل کلین سویپ کرکے کچھی میں عوامی طاقت سے خدمت کا جزبہ جاری رکھتے ہوئے عوام کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنی ترجیحات کو شامل کرکے عوامی دہلیز پر مسائل حل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے