پانی کی قلت پراوتھل کے علاقے علاقہ مکینوں نے مین قومی شاہراہ کو بلاک کردیا

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) پانی کی قلت پر اوتھل کے مضافاتی علاقے شیخ گولائی کے مقام پر علاقہ مکینوں نے مین قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں پانی کی قلت پر علاقہ مکینوں نے مین قومی شاہراہ بلاک کردیا قومی شاہراہ بلاک ہونے کے سبب سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہزاروں مسافر پھنس گئے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شدید گرمی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ ڈی ایس پی اوتھل عابد خان جدون اور ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے مظاہرین سے کامیاب مذکرات کے بعد ایک گھنٹے سے زائد بند کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے والی قومی شاہراہ کو کھول دیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہا کہ اس شدید گرمی میں یونین کونسل کہنواری کے 18 کے قریب گوٹھوں میں کئی ماہ سے پانی کی فراہمی بند ہے علاقہ کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اس قیامت خیز گرمی میں بھی لوگ پینے کے پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر یونین کونسل کہنواری میں جلد پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ پر طویل احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔اور قومی شاہراہ کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے