وزیراعظم نےلگژری گاڑیوں اور کاسمیٹکس کی درآمدپر پابندی عائد کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ وزیراعظم کی جانب سے ان لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے استعمال نہ کرنے سے بھی عام افراد کی زندگی پر فرق نہ پڑتا ہو وزیراعظم نے لگژری گاڑیوں اور کاسمیٹکس کے سامان سمیت دیگر غیر ضروی اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہے جس پر فوری عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں وزیراعظم نے درآمدات اور برآمدات میں تجارتی خسارے کے فرق کی وجہ سے لگژری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہے جس سے روپےکی قدر میں مزید کمی نہیں ہو گی۔