ماضی کی نسبت عوام کی خدمت اور عوام کے لئے سب سے بڑھ کر منصوبے لانے میں کامیاب ہوا ہوں، میر یونس عزیز زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ یہ بات میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ماضی کی نسبت عوام کی خدمت اور عوام کے لئے سب سے بڑھ کر منصوبے لانے میں کامیاب ہوا ہوں تعلیم صحت مواصلات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے اور بے روزگاروں کو روزگار دینے میں کامیاب ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد خضدا رمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خضدار کے مختلف وارڈز سے جے یوآئی مستحکم پوزیشن میں آگئی،رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری کی لطیف آباد خضدار آمد, ان کی موجود گی میں آذاد امیدوار عبدالقدوس چنال جییوآئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا۔28 جلال شاہ آباد/ مینگل آباد / لطیف آباد سے آذاد امیدوار عبدالقدوس چنال جییوآئی کے امیدوار مولانا عبدالغفورمحمد زئی کے حق میں دستبردار ہوگیا۔ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری حافظ حمیداللہ مینگل غلام علی بادشاہ حافظ عبدالباسط شاہوانی الٰہی بخش چنال مولانا عبدالغفور محمد زئی و دیگر بھی موجود تھے۔میریونس عزیز زہری نے دونوں امیدواروں کے درمیان معاملات طے کرنے میں کردار ادا کیا جس پر آذاد امیدوار جییوآئی کے حق میں دستبردار ہوگیا۔ اس مجلس میں سیاسی رہنماء الٰہی بخش چنال و دیگر نے علاقائی مسائل بیان کیئے اور انہیں حل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور عوام کو زندگی کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اپنے عہدہ منصب کی لاج رکھتے ہوئے میں نے سابق تمام نمائندوں سے بڑھ کر عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جن کی فہرست جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا عوام کی فلاح و بہبود و خوشحالی کا سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھا جائیگا۔ الٰہی بخش چنال نے اس موقع پر مہمانوں کی ضیافت بھی کی۔