قلات بلوچستان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن مضر صحت دوددھ فروخت کرنے پر دو دکانیں سیل

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بلوچستان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن مضر صحت دوددھ فروخت کرنے پر ہزارو ں روپے جرمانہ دو دکانیں سیل اورسینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا مضر صحت دودھ بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بلوچستان فوڈاتھارٹی کا موبائل لیب کے ساتھ قلات میں دووھ فروشوں کے خلاف کاروائی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کو بلوچستان فوڈ سیفٹی کا موبائل لیب کا وزٹ کروایا گیا جس کے زریعے موقع پر دودھ کے مختلف ٹیسٹ لیئے جا سکتے ہیں اور دودھ میں پانی کی مقدار کو فوری طور پر پتہ لگایا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق قلات میں بلوچستان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے قلات بازار کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں کی دوکانوں پر چھاپے ماریں اور مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر دو دودھ فروشوں کی دوکانوں کو سیل کرکے ہزاروں روپے جرمانے کیئے اور سینکڑوں لیٹر مضرصحت اور ملاوٹ شدہ دودھ کو ضائع کر دیا گیا اس موقع پر زونل ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی سجاد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان فوڈ سیفٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سیفٹی کی خصوصی ہدایت پر قلات زون میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف خصوصی کاروائی کیا جارہاہے جس کے لیئے ہم نے خصوصی موبائل لیب بھی ساتھ لائی ہے تاکہ موقع پر دودھ کے ٹیسٹس کیئے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے انہوں نے کہا کہ دودھ کے نام پر شہریوں کو ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گیا انہوں نے کہا کہ قلات زون میں مضر صحت دودھ فرخت کرنے والوں کے لیئے ہم نے خصوص طور موبائل لیب لائی ہے جس کے زریعے موقع پر ہی دودھ کے مختلف ٹیسٹس لیئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہیکہ عوام کو ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کے استعمال سے بچایا جائے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے بلوچستان فوڈ سیفٹی کی جانب سے قائم کی گئی موبائل لیب کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ اور دیگر آفیسران بھی ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بلوچستان فوڈاتھارٹی کے اس کاوش کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ موبائل لیب کے زریعے مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کا قلع کمع کیا جاسکے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے