عدم اعتماد لانا جمہوری عمل ہے اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گی، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عدم اعتماد لانا جمہوری عمل ہے اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گی، آنے والے دنوں میں مزید چیزیں سامنے آئیں گی، یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر موقف دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے ابھی عدم اعتماد جمع ہوئی ہے جنہوں نے عدم اعتماد جمع کی ہے انہیں عدددی اکثریت پوری کرنی ہونگی اور شاید انہوں نے اپنے لوگ پورے کئے ہونگے انہوں نے کہا کہ مدد تو حکومت اور اسکے مخالف دونوں فریق مانگتے ہیں اگر ہم سے مدد مانگی گئی تو جماعت اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر مشورہ کریں گے اور وہ فیصلہ کریں گے جو صوبے اور جمعیت علماء اسلام دونوں کے مفاد میں ہو انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا اپوزیشن حالات دیکھ کر اپنا فیصلہ کریگی آنے والے دنوں میں مزید چیزیں سامنے آئیں گی اور بہت کچھ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں جہاں ہونگی ایک اسٹیج پر ہونگی
٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے