عدم اعتمادپر ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیاہم جہاں تھے وہیں ہیں،ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتمادپر ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیاہم جہاں تھے وہیں ہیں دیکھا جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے اپنی گنتی کیسے پوری کرتے ہیں۔یہ با ت انہوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رد عمل دیتے ہوئے کہی، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھ کر تحریک عدم اعتماد کا علم ہوامرکزی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں مرکزی قیادت اس حوالے سے ہماری رائے ضرورلے گیانہوں نے کہا کہ ہم اپنی مرکزی قیادت زمینی حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے