جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،آرمی چیف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔

جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم پھر مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ پاکستان میں رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں۔ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک والداور والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دُنیا میں زندہ ہیں اُن کا بچہ اُن کی نظر کے سامنے ضرور روز آئے گا، روز اُن کو یاد آئے گا۔ ایک بیوہ جس کا خاوند اُس کے ہاتھ سے چلا گیا اور وہ بچے جن کے سر سے باپ کی شفقت اُٹھ گئی ہے، اُن کو بھی اُس کی کمی ضرور محسوس ہو گی اور اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہی ہے جو صُبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ، کیا سیلاب ہو، کیا طوفان ہو، کیازلزلہ ہو یا کووڈہو۔ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔ یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ ہر جگہ آپ کو ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے