بلوچستان حکومت کا پیرکوہ میں جاں بحق افرا کے ورثہ کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی مشیر نوبزادہ گہرام بگٹی نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں وبائی مرض کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں وبائی مرض کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے وزیراعلیٰ کا ہیضہ کی وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثہ کے لئے پانچ پانچ لاکھ کی مالی معاونت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پیر کوہ میں صاف پانی کی فراہمی متاثرین کو صحت کی سہولیات اور انکی امداد وبحالی کے لئے تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی ادارے پاک فوج اور ایف سی متاثرین کو بھر پور معاونت فراہم کر رہے ہیں علاقے میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لئے30 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی ہے پی ڈی ایم اے کے زریعہ علاقے میں خوراک اور ضروری اشیاء کی فراہمی جاری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو دیگر سہولتوں کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے ہم اپنی زمہ داری خلوص نیت سے ادا کر رہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ پی ایچ ای ایف سی اور دیگر ادارے روانہ 6 لاکھ گیلن صاف پانی فراہم کر رہے ہیں علاقے میں 40 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا گیا ہے اسپتال میں دیگر اضلاع سے اضافی ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے