ایف بی آر کا 1000 سی سی سے بڑی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی تجویز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1000 سی سی سے بڑی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی تجویز دیدی۔ امپورٹڈ ٹائلز پر ڈیوٹی 50 فیصد اور درآمدی مشینری پر ڈیوٹی 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے امپورٹڈ آئٹمز پر ڈیوٹی 50 فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بجلی بنانے کے کارخانوں کے لیے درآمدی مشینری پر ڈیوٹی 30 فیصد بڑھانے اور درآمدی اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 10 فیصد اضافے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے۔ نئی تجاویز میں سرامکس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 40 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے