کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹروکی وباء کے پیلنے سے 15کیڈٹ متاثر ہسپتال منتقل
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹرو کی وباء کے پیلنے سے 15کیڈٹ متاثر ہسپتال منتقل،طبی امداد کی فراہمی جاری،وباہ کو روکھنے کیلئے اعلی سطحی ٹیموں نے کالج کا دورہ کیااور وجوہات جاننے کیلئے ضروری سیمپل حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھوادئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کیڈٹ کالج میں گیسٹرو وبا سے 15 کے قریب کیڈٹس متاثر ہونے کی اطلاع پرچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سیکرٹری پی ایچ ای صالح بلوچ اور کمشنر قلات ڈویڑن داود خلجی نے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء کو کیسٹرو کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت بلوچستان کا خصوصی ٹیم کیڈٹ کالج مستونگ روانہ کردیا ٹیم نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے سربرائی میں کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل برگیڈیئر ممتاز علی ایجوٹنٹ زین الدین کالج میں ملاقات کی اس موقع پر ٹیم میں محکمہ صحت ورلڈ ہیلتھ پروگرام کے سینئر ڈاکٹر احمد بلوچ اور ڈاکٹر اجالا نصیر کے علاوہ ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر رشید احمد محمدشہی محکمہ پی ایچ ای کے ایس ڈی او حاجی امان اللہ شاہوانی ایس ڈی او محمد ندیم یوسفزئی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے ٹیم نے پرنسپل اور ایجوٹنٹ سے ملاقات کے بعد کیڈٹ کالج کے ہسپتال میں داخل طلباء سے ملاقات کی اور انکا خیریت دریافت کیا جبکہ ڈاکٹرز نے انکا معائنہ کرکے انکے طبعیت کو اعطمنان بخش قرار دی دری اثناء ٹیم نے کیڈٹ کالج کے میس اور واٹرٹینکر کا معائنہ کرکے پانی کے سیمپلز بھی حاصل کیا علاوہ ازیں ٹیم نے کلی غلام پٹنز میں قائم کیڈٹ کالج کو پانی سپلائی کرنے والے پی ایچ ای کی ٹیوب ویل اور ٹینکی کا معائنہ کرکے وہاں سے بھی پانی کے نمونے حاصل کیئے اور انہیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بجوادی واضع رہے کہ گزشتہ دنوں کیڈٹ کالج میں مختلف کلاسسز کے چند طلباء کو اچانک گیسٹرو ہوا تھا جنہیں فوری طبی امداد کیلئے شہید نواب غونث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر علاج معالجہ کے بعد انہیں کیڈٹ کالج روانہ کردیا گیا جن میں کچھ ابھی تک کالج کے ہسپتال میں موجود ہیں تاہم ڈاکٹرز کے مطابق طلباء کا صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور انہیں ہاسٹل شفٹ کیا جائے گا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور کمشنر قلات ڈویڑن کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کی ٹیم کیڈٹ کالج پہنچ گیا ہے جوکہ کالج کے طلباء کو لائق بیماری کے متعلق تحقیقات کیلئے پانی کے نمانے حاصل کرلیا ہے جنہیں ٹیسٹ کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ اس وقت طلباء کا صحت بہتر ہے اور ڈاکٹرز مسلسل انکی نگہداشت کررہے ہیں تاہم گیسٹرو پہلنے کے وجوہات سامنے نہیں آئے نمونوں کا رزلٹ آنے کے بعد طلباء کی بیماری کے وجوہات معلوم ہونگے انھوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کو پانی کے حوالے درپیش مسائل پی ایچ ای کیساتھ ملکر جلد حل کیا جائیگا۔انھوں نے کہاکہ ٹیسٹ کی ریزلٹ آنے سے معلوم ہوگا کہ کالج میں وباء پیدا ہونے کی وجوہات کیاہیں۔پانی،میس کے مسائل ہے یا کسی سٹوڈنٹس کے ساتھ باہر سے یہ مرض آیاہیں، انھوں نے کالج انتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ کالج کو پانی و دیگر حوالے درپیش مسائل ہیں انہیں فوری طور اعلی حکام تک پہنچائے جائنگے،انھوں نے کہاکہ کالج میں گیسٹرو وباہ کنٹرول میں کسی قسم کا کوئی خطرہ یا پریشانی کی بات نہیں ہیں۔