قلات میں قبائلی رہنماء کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے پرکوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں قبائلی رہنماء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پرقبائلیوں نے رودینجو کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور شدید احتجاج کیا قومی شاہراہ کی بندش سے سڑک کی دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے اطلاع ملتے قلات انتظامیہ کے آفیسران پہنچ گئے اور مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی، کرنل ایف سی اسجد بگٹی، اے سی قلات جہانزیب بلوچ، تحصیلدار علی احمد کرد نے مذاکرات کیئے اور تین گھنٹوں کے بعدمظاہرین سے مزکرات کامیابی پرشاہراہ کوکھولنے میں کا میاب ہو گئے جس کے بعد مشتعل مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شروع ہوگئی