عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور و پراسیکیوشن شاہینہ کاکڑ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،زکواۃ کے حصول کیلئے مستحقین کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے،تعلیم کا حصول ہر مرد وعورت کا حق ہے چمن میں تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق متعلقہ حکام سے بات کرکے حل کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں چمن کے قبائلی رہنماء خان امان اللہ خان اچکزئی،اے این پی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی،حبیب شاہ سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے پارلیمانی سیکرٹری شاہینہ کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔ شاہینہ کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کا حل اولین ترجیح ہے محکمہ زکوۃ کے مستحقین کو زکوۃ کے حصول میں درپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیاجائے،تعلیم کا حصول ہر مرد اور عورت کا حق ہے چمن میں تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان بلڈنگز وغیرہ کے حصول کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرکے مشکلات کے خاتمے کیلئے کوششیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے