رجب طیب ایردوان کا فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ترک صدر نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کبھی بھی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔ اور دونوں ممالک ترکی کو منانے کیلئےوفود بھیجنے زحمت بھی نہ کریں۔انہوں نے دونوں ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے ایوان بالا تک دہشت گردوں کو جگہ دی ہوئی ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ ایسے لوگوں کو پناہ دیتے ہیں جو ان تنظیموں سے منسلک ہیں جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے ۔