ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ترجمان بی آر ایس پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی آر ایس پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بی آرایس پی کی جانب سے پاکستان پاورٹی ایلویشن اور صوبائی ڈائریکٹوریٹ غذائیت اورمحکمہ صحت کے تعاون سے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین میں ادویات سمیت دیگرامدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کے وباء پھیلنے کے بعد بی آرایس پی(BRSP) کی جانب سے پاکستان پاورٹی ایلویشن، صوبائی ڈائریکٹوریٹ غذائیت، محکمہ صحت اور بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر متاثرین میں ضروری ادویات اور دیگر امدادی اشیاء کی فراہمی جاری ہے ضلع بھر میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یونین کونسل پیر کوہ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیہات شوکت، مرسائی، بہار اور پلاٹ ہیں ہیضہ ایک بیکٹیریل بیماری ہے جو عام طور پر آلودہ پانی کے ذریعے پھیلتی ہے ہیضہ شدید اسہال اور پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے اوراس سے مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صنعتی ممالک میں ہیضے کا عملی طور پرخاتمہ ہوچکا ہے تاہم پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں ہیضے سے نمٹنے کا چیلنج آج بھی درپیش ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے