پنجگور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن چار منشیات فروش گرفتار شیشہ برآمد

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور پولیس کی شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن چار منشیات فروش گرفتار قبضے سے بڑی مقدار میں چرس ہیروین اور شیشہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس کے ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن چار منشیات فروش گرفتار گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہیروئن چرس اور شیشہ برآمد کرلیا ہے، ڈی ایس پی سٹی محمد اکرم گیشکوری ڈی ایس پی ہیڈکورٹر عنایت اللہ بگٹی ایس ایچ او سٹی امیر جان بلوچ کی سربراہی میں پولیس کی پنجگور بازار میں مختلف منشیات کے اڈوں پر چھاپہ چار منشیات فروش گرفتار کرلیا ہے،منشیات فروشوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہیروئین چرس اور شیشہ برآمد کرلیا ہے،ایس ایچ او سٹی امیر جان بلوچ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گی منشیات علاقے کے امن اور نوجوان نسل کیلئے ناسور بن چکا ہے اس ناسور کو ختم کرکے دم لینگے عوام منشیات فرشوں اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں پولیس سے تعاون کریں گرفتار منشیات فروشوں سے تحقیقات جاری ہے جلد ہی دیگرمنشیات فروش قانون کے گرفت میں آجائے گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے