وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی سے متعلق یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کامرس ڈویژن کی جانب سے درآمدات، برآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئی ٹی برآمدات، کارکردگی اور متوقع شرح نمو سے متعلق بریفنگ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے