اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہیں چوہدری پرویز الٰہی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ حکومت وقت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا، کیا اس سے زیادہ نیوٹرلٹی ہوتی ہے لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ وہ نیوٹرل نہیں، وہ نیوٹرل ہیں ۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ، ایسی بات نہیں چاہیے جس سے فائدے کی بجائے نقصان ہو، حکومت وقت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا، کیا اس سے زیادہ نیوٹرلٹی ہوتی ہے لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ وہ نیوٹرل نہیں ، وہ نیوٹرل ہیں۔