اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، ڈالر انٹربینک میں مزید 47 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہو گیا
کاروباری ہفتے کے آغاز پر دن کی ابتدا سے ہی مندی کا آغاز دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کم ہو کر 42424 پر ٹریڈ کرنے لگا۔دوسری جانب ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر انٹربینک میں مزید 47 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہو گیا ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے ، مفتاح اسماعیل اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے، کل دیکھیے گا روپے اور اسٹاک مارکیٹ پر کیا اثر پڑتا ہے۔