کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر ریسٹ ایریا بنائے جا رہے ہیں، محمد اسلم بھوتانی
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف مقامات پر ریسٹ ایریا بنائے جا رہے ہیں جہاں مسافروں کو مسجد واش رومز اور ریسٹورینٹ کی سہولتیں میسر ہونگی۔صحاحت کو فروغ دیا جائے گا۔لسبیلہ گوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف مقامات پر ریسٹ ایریا بنائے جا رہے ہیں جہاں مسافروں کو مسجد واش رومز اور ریسٹورینٹ کی سہولتیں میسر ہونگی۔کیوں کہ کوسٹل ہائی وے ایک طویل شاہراہ ہے۔اور دور دور تک یہ سہولتیں حاصل نہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میرا مقصد کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے یہ ریسٹ ایریا اوتھل، زیرو پوائنٹ، پھور، کنڈملیر،اورماڑہ،پسنی، جیونی، نلینٹ، ماکولا تک بنائے جائیں گے انہوں نے بتایا ہے کہ کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو بہتر سہولیات اور خاص طور پر کنڈ ملیر کے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا۔لسبیلہ میں سیاحت کا فروغ ہمارا نصب العین ہے۔ ایم این اے اسلم بھوتانی نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر عوام کو بنیادی سہولتیں پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے ٹینڈر کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جاری کر دئیے ہیں۔