ڈیرہ بگٹی، ہیضے کی وباء سے خاتون اور بچے سمیت مزید دوافراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں قلت آب اور آلودہ پانی پینے کے باعث ہیضے کی وبا نے خاتون اور بچے سمیت مزید 2افراد کی جان لے لی اب تک ہلاکتوں کی تعداد 22تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد بھی چار ہزار سے تجاوز کر گئی علاقہ مکینوں کے مطابق،صوبائی حکومت، محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وبا کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیضے سے متاثرین کی تعداد میں مزید چار سو سے زائد متاثرین کے اضافے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد چار ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ھے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مزید متاثرین انتقال کرگئے جبکہ سات سیریس مریضوں کو ضلع سے باہر ریفر کردیا گیا انتقال کرجانے والوں میں تیس سالہ صاحب خاتون اور چار سالہ بالاچ شامل ہیں گزشتہ روز بھی خاتون سمیت تین افراد دم توڑ گئے تھے دوسری جانب محکمہ صحت حکام کی جانب سے اب تک 8 ہلاکتوں اور بائیس سو سے زائد متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے