پیر کوہ میں وباء پھیلنے کی اصل وجہ گندہ پانی تھی،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلو چستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی سے 15کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پیر کوہ میں ڈائریا اور ہیضہ کی وباء پھیلنے پر قابو پا نے کے لئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے فنڈز جا ری کر دئے تاکہ پیر کوہ کے عوام کو تازہ پانی فراہم کر سکیں،پیر کوہ میں جب تک واٹر اسکیمات مکمل نہیں ہو جا تی تب تک ضلع ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ کے عوام کو پانی کی فراہمی جا ری رہے گی،یہ بات انہوں نے اتوار کوایک انٹر ویو میں کہی، انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ بگٹی سے 15کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پیر کوہ میں ڈائریا اور ہیضہ کی وباء پھیلنے پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے باہر ملک کے دورے کو منسوخ کر دیا،انہوں نے کہاکہ پیر کوہ میں وباء پھیلنے کی اصل وجہ گندہ پانی تھی،ضلع ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ میں تازہ پانی کی سپلائی جا ری کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے وباء پھیلنے پر قابو پا نے کے لئے اسپیشل فنڈ ز میں سے ایک کروڑ روپے جا ری کئے تاکہ پیر کوہ کے عوام کو تازہ پانی فراہم کر سکیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیر کوہ میں 40واٹر باؤزر سپلائی کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ واٹر سپلائی اسکیم کی مد میں حکومت بلو چستان نے 30کروڑ روپے کے فنڈز جا ری کئے ہیں اور پیر کوہ میں پانی کی دو اسکیمات جن پر کام جا ری تھا انہیں 2سے 3ماہ کے اندر کام مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک پانی کی اسکیمات مکمل نہیں ہو جا تی تب تک ضلع ڈیرہ بگٹی سے پانی کی فراہمی جا ری رہے گی،انہوں نے کہاکہ ڈی جی ہیلتھ، سیکر ٹری ہیلتھ،سیکر ٹری پی ایچ ای خود ڈیرہ بگٹی میں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈی جی ہیلتھ، سیکر ٹری ہیلتھ کی سربراہی میں ڈاکٹر ز کی ٹیم ڈیرہ بگٹی میں موجود ہے۔