پنجگور پولیس کی کاروائی قتل،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم گر فتار

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور پولیس کی کاروائی قتل اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم عبدالمالک عرف مالو ساتھی سمیت پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادے کے بعد گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ کارتوس اور گاڈی برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد اکرم گیشکوری ایس ایچ او سٹی امیر جان بلوچ کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجگور بازار میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم عبدالمالک عرف مالو کو ساتھی سمیت فائرنگ کے تبالے کے بعد گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ کارتوس اور گاڈی بھی برامد کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی نے ڈی ایس پی محمد اکرم گیشکوری ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی ایس ایچ او سٹی امیر جان بلوچ کے ہمراہ پولیس تھانہ پنجگور میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کی ساتھی سمیت گرفتاری پنجگور پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی ہے انہوں نے کہا کہ ملزم عبدالمالک عرف مالو کے خلاف مختلف تھانوں میں ایک درجن کے قریب قتل اقدامات قتل اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں عنایت اللہ بنگلزئی کا کہنا تھا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم ساتھی سمیت پنجگور بازار میں موجو د ہے پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع، پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کیاتاہم ملزم عبدالمالک عرف مالو اور ساتھی نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کردیا اور بھاگنے کی کوشش کی پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم مالو کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ اسلحہ کارتوس چار عدد موبائل اور دیگر اشیاء برامد کرلیا ایس پی نے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم عبدالمالک عرف مالو اور انکے ساتھیوں کی گرفتاری پر پنجگور پولیس کے جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سے پنجگور میں قتل چوری اغواء کے وارداتوں میں کمی آئے گی انہوں نے کہاکہ پنجگور میں امن وامان کی صورت حال کو ہر صورت میں برقراررکھا جائے گا قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے امن وامان اور عوام کے چھین وسکون خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی مکران نے پنجگور پولیس کی کاروائی کو سہراتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعارفی سرٹیفک دینے کا بھی اعلان کیا ہے دریں اثنا پنجگور کے عوامی حلقوں نے عبدالمالک عرف مالو کے گینگ کی گرفتاری پر ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی ایس ایچ او سٹی امیر جان ڈی ایس پی محمد اکرم گیشکوری ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی اور کارروائی میں شامل پولیس جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گینگسٹرز کیخلاف پولیس کی کارروائیوں کی بھرانداز میں حمایت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے