میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کا ہیضے کی وباء سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے ہیضے کی وباء سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کا دورہ کیا۔آئی جی ایف سی نے ایف سی حکام اور متعلقہ اداروں کو اپنی کوششیں تیز سے تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں – آئی جی ایف سی نے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی تلقین کی،اس موقع پر ایف سی حکام اور سول انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں ہیضے کی وباء پر قابو پانے اور پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات پر آئی جی ایف سی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی- جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے، 26 واٹر بوزر مقامی لوگوں کو صاف پانی فراہم کر رہے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے پیر کوہ میں واٹر سپلائی سکیم کے پروجیکٹ کو جلدازجلد مکمل کیا جا ئے گا- اسکے لیے 300 ملین جاری کیے جا چکے ہیں بلوچستان حکومت کی جانب سے پیر کوہ میں 20 بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے جس میں علاج کی تمام سہولیات میسر ہیں اینٹی بائیوٹک سیپروکسین کی بروقت فراہمی مؤثر ثابت ہوئی اور متعدد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بنیادی صحت یونٹس کا بوجھ بانٹنے کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) پیرکوہ کی عمارت میں ایک خصوصی کولیریا یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ تین اضافی ایمبولینسیں بھی سٹینڈ بائے پر رکھی گئی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی چھ رکنی ٹیم جان بچانے والی ادویات لے کر پیرکوہ پہنچ گئی ہے اور آلودگی کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ آبی ذخائر کی صفائی اور پانی کی کلورینیشن کا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ سول انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے اور ہنگامی ٹول فری نمبر مقامی لوگوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ عوام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پیر کوہ کے علاقے میں ایک تازہ بور کی کھدائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ پتھر نالے میں تازہ بور کے لیے کھدائی جلد ہی شروع ہو جائے گی۔ مروجہ بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ویلفیئر ہسپتال سوئی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں سے ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں – میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں و ایف سی مقامی محکموں کے ساتھ مل کر لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے- پیر کوہ کے مقامی لوگوں نے ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے