محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہے، صالح محمد ناصر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں اضافی ڈاکٹر طبی عملہ اور ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور زین کو میں صاف پانی کی کمی کے باعث پیدا ہونے وبائی امراض کی روک تھام اور صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہے، انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال،چلڈرن ہسپتال، ورٹیکلز پروگرام کے کوارڈنیٹرز، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد اور سبی کے ماہر امراض اطفال، دیگر شعبوں کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں ڈائریا اور ہیضہ سے متاثر افراد کے علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ رپورٹ ہونے والے تمام مشتبہ کیسوں جن کی تعداد 210 ہے کو علیحدہ کیا گیاان میں ڈائریا کے 125 اور ہیضہ کے 35 کیس ہیں ملیریا کے 16 اے آر آئی کے 24 غزائیت کی کمی کے 10 کیسز شامل ہیں،ابتک صرف ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصرکی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بمع ضروری ادویات اور ایمبولینسز کیڈائریا اور ہیضہ سے متاثر دیگر علاقوں میں پہنچ گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ علاقے میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے