لسبیلہ کے ساحلی تفریحی مقام گڈانی کے ساحل پر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کے ساحلی تفریحی مقام گڈانی کے ساحل پر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی تفریحی مقام گڈانی کے ساحل پر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیامتوفی پاک نیوی کا ڈرائیور بتایا جاتا۔ڈوبنے والے کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس زرائع کے مطابق متوفی پاکستان نیوی کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔متوفی نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے بے رحم لہروں کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھا۔لاش کو مقامی لائف گارڈ نے نکال لی۔نعش رورل ہیلتھ سنٹر شیخ آباد گڈانی منتقل کردی گئی۔گڈانی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے