عامر لیاقت کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان، دانیہ سمیت سب سے معافی بھی مانگ لی

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طویل ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی۔انسٹاگرام پر عامر لیاقت کی جانب سے 52 منٹ سے زائد کی ویڈیو میں اپنی تینوں بیویوں (سابق اور موجودہ) اور دونوں بچوں سمیت پوری قوم کے لیے ایک پیغام جاری کیا گیاہے۔ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ’ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ ، تکلیف سے پالنے ، حلال کمائی سے آپ کے لیے کمانے اور پھر آپ کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں، پاکستان کے لیے جی جائیں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں، رنگ، نسل، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے