حکومت اور اتحاد ی جما عتیں مل کر معیشت کی بہتری کے لئے سنجید ہ اقدامات اٹھائیں،شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملک کی معیشت کی زبو حالی پر گہری تشو یش کا اظہا کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اتحاد ی جما عتیں مل کر معیشت کی بہتری کے لئے سنجید ہ اقدامات اٹھائیں، اگر پاکستان کی حالت بھی سر لنکا جیسی ہوئی تونا ملک میں سیا ست رہے گی اور نہ ہی حکومت۔ یہ بات انہوں نے یہاں جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بد ترین خرابی کی جانب جا رہی ہے خد شہ پیدا ہو رہا ہے کہ اگر ایک سے دو ماہ میں معیشت کو ٹھیک نہ کیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بھی سرلنکا کی ٹریک پر چل پڑی ہے جوکہ انتہائی تشویشناک عمل ہے ہمیں معیشت کو اس ٹریک سے اتار کر درست ٹریک پر ڈالنے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت اور تمام اتحادی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کر نا ہوگا اور وہ ذمہ دار ی لیکر معیشت داروں کے سا تھ بیٹھیں اور معیشت کو بہتر کر نے کے لئے حکمت عملی مرتب کریں، انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں سرلنکا جیسے حالات ہوئے تو یہاں نا سیا ست ہو گی نہ ہی حکومت تمام اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گے اور ذمہ داری کا ثبو ت دیں،آنکھیں بند کرنے سے حالات ٹھیک نہیں ہو ں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں دیگر ممالک بھی قرضہ نہیں دے رہے اگر وہ دیں گے بھی تو ہمیں انکی شرائط ماننی ہوں گی لہذا وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے