اکشے کمار دوسری بار کورونا وائرس کا شکار

ممبئی(ڈیلی گرین گوادر) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اکشے کمار کا دوسری مرتبہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے سبب وہ فرانس میں ہونے والے فلم فیسٹول میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کو فرانسیسی شہر کینس میں 75 ویں فلم فیسٹول میں شرکت کرنا تھی تاہم وبا سے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ اس میگا ایونٹ میں شریک ہونے سے محروم رہیں گے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ فلم فیسٹول میں بھارتی پویلین اور سینما کو دیکھنے کا منتظر تھا لیکن بدقسمتی سے کووڈ19 کا شکار ہوچکا ہوں جس پر افسوس بھی ہے۔بالی ووڈ اداکار نے فلم فیسٹول میں شامل ہونے والی بھارتی فلمی شخصیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار گزشتہ سال اپریل میں بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے