افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے : شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ خودکش دھماکے میں شہید بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں جبکہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے