کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ،کلفٹن تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج

ریحانہ عید کے تیسرے دن گھر والوں کے ساتھ کلفٹن آئی تھی اور لاپتہ ہوگئی، والد تھانے کے چکر کاٹتے رہے پولیس نے ایک ہفتے بعد مقدمہ درج کیاکراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ ریحانہ گھر والوں کے ساتھ ساحل پر آئی تھی اورلاپتہ ہوگئی۔ کلفٹن پولیس نے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

لاپتہ لڑکی کے والد عبدالرحمان نے بتایا کہ ان کی بیٹی ریحانہ گھر والوں کے ساتھ عید کے تیسرے دن گھومنے کے لیے کلفٹن آئی جس کے بعد وہ وہاں سے لاپتہ ہوگئی۔لاپتہ ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے بیٹی کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر وہ نہیں ملی، ون فائیوکو فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔

پولیس مقامی تھانے اور وہاں کی پولیس کلفٹن تھانے بھیجتی رہی تاہم ایک ہفتے کے بعد واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج کیاگیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا لڑکی کے اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے انہیں کسی پر شک نہیں لہٰذا تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملیر سے دعا زہرہ ، سعود آباد سے نمرہ کاظمی اور سولجر بازار سے دینار لاپتہ ہوئی تھیں تاہم بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ تینوں لڑکیوں نے گھر سے فرار ہونے کے بعد اپنی مرضی سے شادی کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے