مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ڈیلی گرین گوادر) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر لوگ نجی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں راناثنا اللہ کا کیا قصور ؟ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے، آپ کو جلسہ کرنے سے روک کون رہا ہے، ہم فاشسٹ ہیں نہ آپ سے ڈرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، 4 سال نااہل اور نالائق لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، 4 سال پارلیمنٹ کو آرڈیننس کے ذریعے چلایا گیا، عمران خان کس حیثیت سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں ؟ عمران خان نے نیب کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا، خط میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں، مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، ان کو جلسہ کرنے سے روکا نہیں بلکہ متبادل بتایا، مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کا اس جلسے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خونی مارچ کرنا کوئی جمہوری حق نہیں ہے، حکومت عوام کو اس خونی مارچ سے بچانا جانتی ہے، آپ نے 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کی، آپ نے غیر قانونی طور پر پٹرول سستا کیا، آپ نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا، غیرقانونی سبسڈی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے