مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی : مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ذمہ داری،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے۔کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گرائونڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نوازنے کہا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟جبکہ وفاقی وزیربرائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں چرچ کی ملکیتی گرائونڈ میں مسیحی برادری کی مرضی کیخلاف زبردستی جلسہ کرنا محض داداگیری اور اقلیتوں کودبانے کی شرمناک کوشش ہے۔ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جلسہ ضرور کرو بونگیاں مارو انتظامیہ جگہ دینے کو تیارہے مگر کسی کی پرائیویٹ پراپرٹی اسکی مرضی کے بغیر استعمال کرنا بدمعاشی ہے جمہوریت نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے