عوام کی خدمت کا مشن ہمارے سیاسی جدوجہد کا مقصدومحور ہے، میر ضیاء لانگو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوام کی خدمت کا مشن ہمارے سیاسی جدوجہد کا مقصدومحور ہے شہدودودھ کی نہریں بہانے کے دعوے نہیں کرسکتے ہیں لیکن کارکردگی واضح ہے ان خیالات کا اظہار مشیر داخلہ قبائلی امور وپی ڈی ایم اے بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کلی ڈابر خالق آباد میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع حاجی فیض محمدسمالانی،محمدزمان سمالانی،میرجان سمالانی اپنے برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت صوبائی مشیر داخلہ قبائلی امور وپی ڈی ایم اے بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر پروٹوکول آفیسر ٹوہوم منسٹر انجنیئرریاض لانگو،میرنثارلانگو،جنرل سیکریٹری عنایت اللہ بابر،عبدالقیوم لانگو،اسٹوڈنٹ سیکریٹری محمدعلی لانگو،میراحمدبلوچ،حفیظ اللہ لانگو،بشیرلانگو ودیگر موجود تھیشمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو کے دور اقتدار اور موجودہ دور میں جو ترقیاتی اقدامات اْٹھائے گئے ہیں ان کی مثال گزشتہ 70 سالوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ چند سالوں میں ختم نہیں ہوسکتیہیں مگر علاقے کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن جدوجہد کررہے ہیں صحت تعلیم، آبنوشی، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات زمین پر موجود ہیں اور کوئی ذی شعور ان دو ادوار میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے انکار نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوہک جیسے دیہات میں بھی کروڑوں روپے کی ترقیاتی اسکیمات اٹھائے گئے ہیں جن میں اسکول، آبنوشی اسکیمات شامل ہیں قلات تا پندران سڑک کی کام جاری ہے، قلات تا خاران براستہ نیمرغ سڑک کی منظوری اور قلات خالق آباد کے دیگر علاقوں میں سڑکوں کی منظوری، درجنوں ایمبولینس، اسٹیڈیمز، دیگر سینکڑوں اسکیمات شامل ہے اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے حاجی فیض محمدسمالانی، محمدزمان سمالانی،میرجان سمالانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف قوم پرست، مذہبی ودیگر پارٹیوں میں رہ کر سیاسی جدوجہد کی مگر اب ان کے کارکردگی سے مایوس ہوکر اور لانگو برادران کے عوام دوست کارکردگی سے مطمئن ہوکر شمولیت کے فیصلہ کیا ہے ارسلان کھوسہ کی اس شمولیتی پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار رہاہے مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں سیاسی جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں