ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے 1400سے زائد افراد متاثر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبہ بلوجستان میں ہیضے سے ایک ہزار سے زائد افراد متاثرہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوجستان میں ایک مرتبہ پھر ہیضے کی وبا نے شدت اختیار کرلی ہے، ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے 1400 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ ہیضے سے 4 بچے جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر احمد بلوچ نے مزید کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی بیماری مضر صحت پانی کے باعث پھیلنے لگی ہے۔

پروفیسر جمال رضا اور ڈاکٹر آفتاب نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ سب سے پہلے گھر میں آنے والے پانی (چاہے لائن کا ہو یا باہرسے آرہا ہو) کو اُبال لیں، دوسری سب سے اہم بات واش روم جانے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کو ضرور دھوئیں۔

اگر کسی برتن میں پرانا پانی ذخیرہ کیا ہوا ہے تو وہ نکال کر تازہ پانی بھر لیں، باہر سے لایا ہوا سلاد یا پھل، سبزیاں انہیں صاف پانی سے دھوئیں، گھر سے بازاری رائتہ اور چٹنی کھانے سے گریز کریں، حتیٰ کہ ایک دن پرانا کھانا کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ بازاری اشیا کھانے سے گریز کریں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں کہ کون سا پانی استعمال کیا گیا ہے، سب سے اہم بات پانی اُبال کر پئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے