عمران خان مہنگائی اور معاشی تباہی کا حساب دیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی اور معاشی تباہی کا حساب دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معیشت کی تباہی اور ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان ہے اور پاکستان کو مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ڈالر میں اضافہ ہو رہا ہے تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں اور ڈالر 193 روپے پرعمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر عمران خان نے دستخط کیے تھے اور آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کرنے کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی اور آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران خان کی وجہ سے ہے اور اگر آج مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں تو اس کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان شور نہ مچائیں بلکہ مہنگائی اور معاشی تباہی کا حساب دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے